آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چینی سفارتکار کی ملاقات

29 اپریل ، 2023

اسلام آباد (آئی این پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے چین کے سفارتکار وانگ یی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی حالات چاہے جو رخ اختیار کریں پاکستان ہمیشہ چین کا ساتھ دیگا اور پاکستانی فوج پاک ۔ چین تعلقات کے فروغ میں بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔چین کے سفارتکار وانگ یی نے کہا پاکستانی فوج چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کی مضبوط محافظ ہے،پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ ، اتحاد، استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے چین بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔