عمران خان کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ

29 اپریل ، 2023

لاہور(صباح نیوز)لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے قافلے کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی سوشل میڈیا پر ویڈیو دکھاتے ہوئے بے قابو ہوئی۔عمران خان کے قافلے کے ساتھ اسلام آباد آتے ہوئے گاڑی سکھیکی سروس ایریا کے قریب الٹ گئی۔