سازش جب گھرآجائے تواس کو اندرونی سازش کہتے ہیں ‘خواجہ آصف کا فوادسے امریکی سفیر کی ملاقات پر تبصرہ

29 اپریل ، 2023

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری سے امریکی سفیر کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی سازش جب گھر آجائے تو اس کو اندرونی سازش کہتے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے فواد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کی تصویر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نےسوشل میڈیا پر شیئرکی ۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ امریکی سفیر سے ملاقات پانچ چھ روز پہلے ہوئی تھی۔