اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) حکومت کو دھچکا، سرکار کی ملکیتی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) پی جی پی کنسورشیم لمیٹڈ کے ساتھ آپریشن اینڈ سروسز ایگریمنٹ کو ختم کرنے کی اپنی من مانی کارروائی پر لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت (لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن) میں کیس ہار گئی ہے جو ایل این جی ٹرمینل ٹو کی مالک ہے اور اسے چلاتی ہے۔ 26اپریل 2023 کو لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن رولز 2014 کے تحت مقرر کردہ ثالثی ٹریبونل نے پی ایل ایل کی جانب سے 14 اکتوبر 2019 کو جاری کردہ ٹرمینیشن نوٹس کو کالعدم اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پی جی پی سی اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے درمیان ثالثی میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ ٹریبونل نے اسے صرف معاہدے کے خاتمے تک محدود نہیں رکھا بلکہ پی ایل ایل کو ہدایت کی کہ وہ پی جی پی سی کو اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ 81 ہزار 272 ڈالرز کی رقم بھی فراہم کرے جو کہ او ایس اے کی جانب سے بھی تجویز کی گئی تھی۔ پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ (پی ایل ٹی ایل) جو بعد ازاں پی ایل ایل میں ضم ہوگئی تھی نے پی جی پی سی ایل کیساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا تھا اور اس کی وجہ تازہ کریڈٹ ریٹنگ گارنٹی بروقت جمع نہ کروانا بتائی تھی جو ایک کروڑ ڈالر نقد یا ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کے برابر تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی جی پی سی ایل نے بعد ازاں تازہ گارنٹی جمع کروادی تھی لیکن پی ایل ایل نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد پی جی پی سی ایل، جس نے ایل این جی ٹرمینل 176.5 ملین ڈالرز کی لاگت سے لگایا تھا، نے لندن کی ثالث عدالت سے رجوع کرلیا جس نے اس کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ بین الاقوامی ثالثی عدالت میں کیس ہارنے پر موقف لینے کیلئے دی نیوز کے رابطہ کرنے پر پی ایل ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود نبی نے جواب نہیں دیا۔
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 17تا 22کے9افسران رواں سال 2025ء میں60 سال عمر پوری ہونے پرسروس...
اسلام آ باد ہیلتھ سروسز اکیڈمی پریئر لرننگ ریکگنیشن پروگرام کے تحت ایک منفرد ہیلتھ کیئر ورک فورس ایکسپورٹ...
راولپنڈی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال نےموضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات...
اسلام آباد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...