اسلام آباد ( نامہ نگار)مغربی ذرا ئع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے مغرب پر انحصار کم کرنے کیلئے چین کو پا کستان سے ریل نیٹ ورک کے ذ ریعے منسلک کرنے کیلئے 58بلین ڈالر لاگت کا ایک میگا پراجیکٹ تیار کیا ہے جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پرانی تجویز ہےابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔ مغربی ذرا ئع ابلاغ کے مطابق یہ پراجیکٹ چین کی سرکاری کمپنی چاینا ریلوے فرسٹ سروے اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔1860میل کا یہ طویل ریلوے سسٹم پا کستان کی گوادر بندرگاہ کو چین کے شہر کاشغر سے ملائے گا۔یہ پراجیکٹ نہ صرف تجارتی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہےبلکہ اس کے جغرافیائی سیاست پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ گوادر تا کاشغرریلوےلائن منصوبےکے بارے میں میڈیا رپورٹ پروزارت ریلوے کے ذ رائع نے بتایا کہ یہ ایک پرانی چینی تجویز ہےجو 2014میں سامنے آئی تھی لیکن اس تجویز پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی اور نہ ہی دو نوں ملکوں میں اس پراجیکٹ کیلئے کوئی ایم او یو یا فناسنگ ایگریمنٹ ہواہے۔ ادھر سی پیک منصوبے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹھاون ارب ڈالر پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت ایم ایل ون پراجیکٹ پر پاکستان اور چین کے در میان ضرور معاہدہ ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ایم ایل ون منصوبے کی لاگت 10ارب ڈالر ہے لیکن چین کے ساتھ اس کی فنانسنگ اور لون ایگریمنٹ نہ ہونے کے باعث ایم ایل ون منصوبہ مکمل نہیں ہوپا رہا ۔ ادھر پاکستان ریلوے کے ڈی جی پلاننگ عبدالمالک نے بتایاکہ کاشغر ۔گوادر پراجیکٹ منصوبے کے حوالے سےسامنے آنے والی میڈیا رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، 57.7 بلین ڈالر کے منصوبے کا سرکاری ملکیت والے چائنا ریلوے فرسٹ سروے اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے تجزیہ کاروں نے جائزہ لیا، جس نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ اس کی بھاری قیمت کے باوجود سرمایہ کاری قابل قدر ہے۔ تجویز کے نظرثانی بورڈ کے مطابق، 1,860 میل کا ریل نظام پاکستان کی بندرگاہ گوادر کو چینی شہر کاشغر سے جوڑ دے گا اور یہ نہ صرف تجارت بلکہ جغرافیائی سیاست کو نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 17تا 22کے9افسران رواں سال 2025ء میں60 سال عمر پوری ہونے پرسروس...
اسلام آ باد ہیلتھ سروسز اکیڈمی پریئر لرننگ ریکگنیشن پروگرام کے تحت ایک منفرد ہیلتھ کیئر ورک فورس ایکسپورٹ...
راولپنڈی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال نےموضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات...
اسلام آباد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...