لاہور(این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی تفتیش اور عمران خان کو لگنے والی گولیوں کی فورنزک رپورٹ میں تضاد سامنے آ گیا۔ذرائع کے مطابق فورنزک رپورٹ میں عمران خان کو 3 گولیاں لگنے کا ذکر ہے، رپورٹ میں عمران خان کو ایک گولی اور دو مسخ شدہ گولیاں لگنے کا لکھا گیا جبکہ کیس کے چالان میں عمران خان کو ایک گولی لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔ کیس کے چالان کے مطابق مرکزی ملزم نوید کو قتل ہونے والے معظم کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے جبکہ جے آئی ٹی کے دیگر ممبران نے معظم کی ہلاکت نوید پر ڈالنے سے اختلاف کیا تھا، تفتیش جے آئی ٹی کے کنوینر سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی نگرانی میں کی گئی۔ذرائع کے مطابق چالان میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں شامل نجی کمپنی کے گارڈ سے بھی تفتیش کی گئی اور 8 رائفلیں قبضے میں لی گئیں، واقعے کی مختلف ٹی وی چینلز کی 27 ویڈیوز کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا گیا۔چالان کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نوید اور ملزم وقاص کو گرفتار کیا گیا، چالان سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ایک ممبر انور شاہ نے جمع کرایا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ڈی آئی جی خرم شاہ، طارق محبوب، نصیب اللہ خان اور احسان اللہ چوہان کو جے آئی ٹی میں شامل کیا تاہم چالان میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور انور شاہ کے علاوہ کسی کے دستخط نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق چالان کی نامکمل رپورٹ چاروں ملزمان کے ناموں کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی گئی، کیس کی تمام فائل سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ساتھ لے گئے، کیس فائل نہ ملنے سے نئی جے آئی ٹی تفتیش ہی شروع نہ کر سکی جبکہ مقدمے کا مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد چند روز قبل وفات پا چکا ہے۔
اسلام آباد پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تجارت غیر ٹیرفی...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔اجلاس...
لاہور پاکستان سول سروسز کے افسران کی ٹریننگ کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پاکستان...
اسلام آ باد 23جنوری کو ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پا کستان پولیس سروس کے 20افسروں اور پا...
کراچی جیو نیوز پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی امور کے ماہر عزیر یونس نے کہا کہ...
کراچی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ میں اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...