اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کے ایک ہی روز بعد کہا ہے کہ بال حکومت کے کورٹ میں ہے ، ایک ہی دن انتخابات کرانے ہیں تو 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کرائیںتوبات بنے گی ‘ستمبر ،اکتوبر کی بات کرنی ہے تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ‘ہم قانون پر چل رہے ہیں‘وہ قانون شکنی کر رہے ہیں، مذاکرات ایک جیسے لوگ کرتے ہیں‘وہ اور ہم ایک جیسے نہیں‘ یہ آئین پر نہیں چلتے‘اگر 14 مئی کی تاریخ گزر گئی تو آئین ٹوٹ جائے گاپھر جس کا بھی زور ہو گا اسی کی بات چلے گی‘ڈرٹی ہیری نے مجھے دو بار قتل کرانے کی کوشش کی‘ میں اگر ڈرٹی ہیری پر بات کرتا ہوں تو مجھ پر مقدمات بنا دیے جاتے ہیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدی کی موجودگی میں عمران خان نے کہا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں کہ اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر (میں الیکشن) کی بات کرتے ہیں تو بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں۔عمران خان عدالت پہنچنے تو صحافیوں نے ان سے چوروں کے ساتھ مذاکرات کرنے جیسے سوالات کی بوچھاڑ کردی تاہم وہ سوالات کے جواب دیے بغیر دفتر میں داخل ہوئے۔بعدازاں غیر رسمی گفتگو میں انہوںنے موجودہ حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو آئین ختم کر دیا جبکہ ہم نے آئین پر اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا، پارلیمنٹ نہیں آئین سپریم ہوتا ہے۔باجوہ کا شکریہ، جنہوں نے ان (لوگوں) کو ہم پر مسلط کیا، باجوہ خود کہتا ہے کہ عمران خان خطرناک ہے۔عمران خان نے باجوہ اور کشمیر سے متعلق سینئر صحافی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ مجھے اس سے بھی زیادہ چیزیں پتہ ہیں مگر یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو ۔ انہوںنے کہاکہ 2013میں (ن )لیگ کی حکومت اسٹیبلشمنٹ نے بنوائی۔ علاوہ ازیں عمران خان نے پیشی کے موقع پر کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سمجھتے ہیں ہراساں کرنے سے پی ٹی آئی کو توڑا جاسکتا ہے۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے وقت ہمارے کارکن پر امن طور پر اپنی گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے تھے، اسلام آباد پولیس نے انہیں گاڑیوں سے باہر نکال کر گرفتار کیا۔یہ لوگ انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں۔
مکہ مکرمہ کعبہ کو مکمل طورپر غلاف میں ڈھانپ دیا گیا، حج کے موقع پر خانہ کعبہ کے زیریں حصے سے 3 میٹر اوپر اٹھائے...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت نےسواایک سال میں کتنا قرضہ لیا؟تفصیلات سامنے آگئیں، مارچ 2024 سےمئی 20254کےدوران...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک اہم سیاسی ڈونر عماد زبیری کی 12 سالہ سزا معاف کر دی، جو...
اسلام آبا دمارکیٹ میں استحکام اور سستی و معیاری چینی کی فراہمی کے لیے فوری درآمدی حکمت عملی تیار کر لی...
واشنگٹنامریکا نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کو جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی ہے۔ٹرمپ...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے سے...
کراچی امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ...
اسلام آباد لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار کونسل نے دیگر ہائی کورٹوں کے تین ججوں کے اسلام...