آشیانہ اقبال ریفرنس،شہباز شریف اور دیگر کیخلاف سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

29 اپریل ، 2023

لاہور( نیوز رپورٹر)احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان کی رخصت کے باعث شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 20 مئی تک ملتوی ہوگئی،عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیشی سے استثنیٰ دے رکھا ہے،شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت تمام 12 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔