لاہور(نمائندہ جنگ ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز سے دبئی جا رہے تھےکہ انہیں ایف آئی اے نے روک لیا اور ان کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور سامان قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونےکی وجہ سے روکا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنےکی کوشش کی، فرخ حبیب ایف آئی اے کی گرفتاری سے بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔اس حوالے سے فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ وہ فیملی ممبرکی عیادت کے لیے ملک سے باہر جا رہے تھے، فیملی ممبرکا لیور ٹرانس پلانٹ ملک سے باہر ہو رہا ہے، ایف آئی اے نے مجھے روک دیا، میرا پاسپورٹ اور ہینڈ بیگ ان کے پاس موجود ہے۔
لاہور پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم کی گئی ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹیوں کو انتظامی اور مالی طور پر بااختیار...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپو زیشن کے در میان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، مذاکرات کے تنا...
اسلام آباد چین کی تکنیکی ٹیم رواں ماہ کے آخر تک 6.7 ارب ڈالر کی تخمینہ لاگت سے مین لائن ریل لنک کی تعمیر کے...
اسلام آباد وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے افغان جنگ کی وجہ سے 90 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے، پاکستان کو 152 ارب...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں 8 نکاتی...
اسلام آ باد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معا ہدہ طے پاگیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو عمران خان کو سزا سنا کر دکھائیں، جج صاحب کو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے وفاقی سیکر ٹری وزارتِ داخلہ اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسرخرم...