وزیراعظم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

29 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطا بق مذاکراتی ٹیم آ ج وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے بریفنگ دے گی ۔ذرائع کے مطا بق اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور ہو گا ۔