صدر نے کوڈ آف سول پروسیجر (ترمیمی) بل کی توثیق کردی

29 اپریل ، 2023

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوڈ آف سول پروسیجر (ترمیمی) بل 2023 کی توثیق کردی۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔