پتنگ بازی پر3سال قید‘ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے، سی پی او

29 اپریل ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ اولڈ کوتوالی ملتان کی پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کارروائی، 01 پتنگ فروش گرفتار، 700 سے زائد پتنگیں معہ ڈور برآمد، مقدمہ درج پولیس تھانہ اولڈ کوتوالی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعظم رفیق کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں معہ ڈور برآمد کر لیں۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ اولڈ کوتوالی میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جارہی ہےایس ایچ او تھانہ اولڈ کوتوالی سید عباد اللہ نے سب انسپکٹر محمد شان اور اپنی دیگر ٹیم ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پتنگیں برآمد کیں۔ سی پی او ملتان منصور الحق رانا کا کہنا ہے پتنگ بازی ناصرف ایک جان لیوا کھیل ہے بلکہ جرم ہے جس کی سزا 3 سال تک قید اور 01 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔اس سزا کا اندراج پولیس کے کریکڑ سرٹیفکیٹ میں کیا جاتا ہے جس سے سرکاری نوکری کے حصول اور بیرون ملک جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا والدین سے بھی اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل سے دور رکھیں۔ سی پی او ملتان دھاتی ڈور کے استعمال سے سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور ہزاروں پتنگ باز چھتوں سے گر کر معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں اپنی چھتوں کو بھی پتنگ بازی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں بصورت دیگر ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ پتنگ بازی سے متعلق بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع دے کر زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔