ملتان( سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا و جزا کا تعین انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے ۔ تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ انسپکٹر طاہر عزیز کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی چھ کو مسترد کر دیا ۔ انسپکٹر محمد شمعون کی چارج شیٹ پر اس کو تنزلی تنخواہ ایک سٹیج کی سزا دی۔ سب انسپکٹر عرفان ارشد وہاڑی کی دو اپیلیں سروس ضبطگی ایک سال اور تنزلی تنخواہ دو سٹیج کو مسترد کر دیا ۔ سب انسپکٹر حافظ عدنان جمیل کی دو اپیلیں سزا سنشور اور ایکسٹرا ڈرل سزا کو منظور کر لیا ۔ مبشر حسین لودھراں کی بھی دو اپیلیں سروس ضبطگی دوسال کو سروس ضبطگی چھ ماہ میں تبدیل ، جبکہ سروس ضبطگی چھ ماہ کو منظور کر لیا ۔ سب انسپکٹر عامر سہیل کی دو اپیلیں برخلاف سزا سنشور کو منظور کر لیا ۔ ذیشان الہی سب انسپکٹر کی دو اپیلیں جرمانہ 500 اور سنشور کی اپیلوں کو منظور کر لیا ۔ سب انسپکٹر قیصر علی خانیوال اور پرویز آ فتاب کی اپیل برخلاف سنشور کو منظور کر لیا ۔ سب انسپکٹر محمد اسماعیل کی اپیل سروس ضبطگی چھ ماہ کو بھی منظور کر لیا ۔ برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فیاض کی اپیل مسترد، جبکہ رمضان جاوید کی دو اپیلیں سروس ضبطگی ایک سال اور سروس ضبطگی چھ ماہ کو مسترد کر دیا ۔ سیف الرحمان کی دو اپیلیں برخلاف سنشور اور محمد اکرم کی سنشور کی اپیل کو منظور کر لیا ۔ہیڈ کانسٹیبل محمد جمشید حیات کی اپیل روکے جانے انکریمنٹ کو مسترد کر دیا ۔ برخاست کانسٹیبلز ظفر حسین ، محمد رمضان اور محمد نعمان کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ۔ محمد عمران گل ملتان کی اپیل سروس ضبطگی چھ ماہ، بابر علی کی سروس ضبطگی دو سال، عمر فاروق کی سروس ضبطگی دو سال اور ثاقب منظور کی سروس ضبطگی دوسال کو مسترد کر دیا ۔فیصل ریاض کی تین اپیلیں جرمانہ دو ہزار, جرمانہ تین ہزار اور سنشور کی اپیلوں کو منظور کر لیا۔ ٹریفک اسسٹنٹ محمد طارق امین وہاڑی کی اپیل تنزلی تنخواہ ایک سٹیج کو مسترد کر دیا جبکہ جونئیر ٹریفک وارڈن مختیار احمد کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی تین ماہ کو منظور کر لیا۔
ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے...
ساہوکا تھانہ ساہوکا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد راشد ولد عبدالحمید ڈوگر کو...
ملتان آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن کے زیر اہتمام بنیادی ہیلتھ مراکز کو پرائیویٹ کیے جانے...
ساہوکا ساہوکا کے نواحی گاؤں چک نمبر 311ای بی میں زمین کا تنازع شدت اختیار کر گیا، مخالفین کے خنجرکے وار سے...
شجاع آباد زمین کا تنازع پردو گروپوں میں تصادم،5 خواتین سمیت 15 افراد زخمی،تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے علاقہ...
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزاماتمیں 43مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ نیوملتان کے علاقے میں...
ملتان نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس کی جانب سے ملتان کے سرکاری و غیر سرکاری کالجز کے پرنسپل کے اعزاز میں افطار...
ملتان پاکستان علماکونسل ضلع ملتان کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ﷺ سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ عبدالحق...