محکمہ بلڈنگز کے درجنوں منصوبے سست روی کا شکار،لاگت بڑھنے کا خدشہ

29 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ بلڈنگز کے درجنوں منصوبے سست روی کا شکار ہونے سے لاگت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، شہریوں نے عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے - تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگز کی جانب سے ملتان ڈویژن میں صحت عامہ اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کے درجنوں منصوبے جاری ہیں تاہم حکومتوں کی تبدیلی اور فنڈز کی فراہمی میں تعطل کے باعث بیشتر منصوبوں پر کام سست روی کا شکار رہا ، جس سے ان منصوبوں کی لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے - ٹھیکیداروں نے پرائس ویری ایشن کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ مہنگائی کے حساب سے اپنے اخراجات پورے کر سکیں - دوسری جانب بلڈنگز حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں ، تعلیمی اداروں سمیت دیگر سرکاری عمارتوں کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے -