انجینئرز اپنی صلاحیتیں میپکو کی بہتری کیلئے استعمال کریںچیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز

29 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹر ز سردار محمد جمال خان لغاری نے کہا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے انجینئرز اپنی صلاحیتیں میپکو کی بہتری کے لئے دیانتداری اور لگن سے استعمال کریں۔ میپکو نے انہیں نہ صرف اپنا حصہ بنایاہے بلکہ انہیں فیلڈ کے لئے ٹرینڈ کیاہے تاکہ وہ عملی میدان میں کمپنی اور اس کے صارفین کی امیدوں پر پورااُترسکیں۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں نئے بھرتی ہونے والے جونیئر انجینئرز/ایس ڈی اوز سے خطاب کررہے تھے جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور میپکو کی اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے کہا کہ قدرت نے آپکو ہزاروں امیدواروں میں سے منتخب کرکے پاکستان کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کارکمپنی میں ملازمت فراہم کی ہے۔