طالب حسین پرواز پیس کونسل پاکستان فار انٹر فیتھ ہارمنی ملتان کے جنرل سیکرٹری مقرر

29 اپریل ، 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پیس کونسل پاکستان فار انٹر فیتھ ہارمنی کے مرکزی چیئرمین قاری ہدایت اللہ میراتی نے تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز کوپیس کونسل پاکستان فار انٹر فیتھ ہارمنی ملتان ڈسٹرکٹ کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ہےاوراس بارے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے، طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ وہ رہنماؤں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔