نشتر ہسپتال میں کورونا،ڈینگی،منکی پاکس ،پولیو کے حوالے سے کمرے مختص

29 اپریل ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا،ڈینگی،منکی پاکس اور پولیو کے حوالے سے الگ الگ وارڈز میں کمرے مختص کر دیئے گئے تاہم گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان بیماریوں میں مبتلا کوئی ایک بھی مریض نشتر ہسپتال میں داخل نہےں ہوا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فوکل پرسن کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے 32 ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لئے 41 اور منکی پاکس کے لئے ہانچ مربیڈز مختص کئے گئے ہیں۔