ملتان(سٹاف رپورٹر ) تاجروں اور شہریوں کا قتل عام آئے روز دن دہاڑے لوٹ لینا ،موٹر سائیکل چھین لینا معمول بن گیا پولیس افسروں کی بے حسی لمحہ فکر ہے پولیس اہلکار تاجروں اور عوام سے اپنا رویہ درست کرلیں تھانہ میں آنے والے سائل انصاف کے لئے آتے ہیں لیکن افسوس چند کرپٹ پولیس اہلکار ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں تاجر برادری کسی کرپٹ افسر کو ہر گز برداشت نہیں کرے گی تھانہ شاہ رکن عالم کے ایس ایچ او کی معطلی سے علاقہ میں امن ہوا، وارداتوں میں کمی آئی ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے تاجروں کے اعزاز میں انجمن تاجران فاروق اعظم ملز مظفر آباد کے صدر ملک اقبال جاوید جانب سے دی گئی عید مِلن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک مقبول کھوکھر۔شیخ سلیم ۔بابا طارق بھٹی۔ شیخ محمد عمر ۔محمد یونس ۔خواجہ فہیم صدیقی زاہد محمود ۔رانا افضل ۔آغا طارق وحید احمد ۔ناصر محمود ۔امتیاز احمد۔محمد اشرف اور دیگر تاجروں نے شرکت کی اس موقع پر سلطان محمود ملک ۔مقبول کھوکھر۔ملک اقبال جاوید ۔شیخ سلیم نے کہا ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تھانے شریف شہریوں کے لئے عقوبت خانے بناتے جارہے ہیں۔
ملتان پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔چہلیک پولیس نے ملزم مشتاق سے...
ملتان پنجاب کے میڈیکل کالجز میں فیکلٹی کی قلت تعلیم اور صحت کا نظام خطرے میں، حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ...
ملتان نشتر ہسپتال میں ڈائلیسز یونٹ کی تنظیمِ نو مریضوں کی حفاظت اولین ترجیح، ’کراس انفیکشن‘ کو روکنے کیلئے...
ملتان وفاقی بجٹ میں سرائیکی وسیب کو مکمل طورپر نظر انداز کر دیا گیا، اسے مسترد کرتے ہیں، تعلیم ، صحت اور...
ملتانڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پری ویںٹیو سروسز ملتان ڈاکٹر جہانزیب خان نے گزشتہ روز اپنے آفس میں انٹامالوجسٹ کی...
ملتان ممتاز آباد پولیس نے دوشیزہ کو اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین ملزمان...
ملتان گورنمنٹ مادل ہائی سکول ملتان میں امتحان میں نقل کی معاونت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی تفصیل کے...
ملتان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے بستی ملوک پولیس نے ملزم...