زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوںمیں اضافہ ظلم ہے‘ اختر بٹ

29 اپریل ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ نے انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 20فیصد اضافے کی منظوری کو مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف قرار دیدیا‘محمد اختر بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو مارو اور ملک سنوارو کی پالیسی پر گامزن ہے ‘ملک بھر کے غریب طبقے کے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے زندگی سے عاجز ہیں، تاجر برادری کساد بازاری کا شکار ہے اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے اپنی جمع پونجی کھا رہے ہیں ‘عوامی مسائل کی طرف فی الفور توجہ مرکوز نہ کی گئی تو اس کا خمیازہ عوامی رد عمل میں سامنے آئے گا جس پر قابو پانا حکمرانوں کے لئے نا ممکن ہوگا۔