تشدد اور جھوٹے مقدمات کی دھمکیاں، بیوی اور سسرالیوں نے الیکٹریشن کا جینا محال کر دیا

29 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) جھوٹے مقدمات ٗ تشدد ٗ بیوی اور سسرالی رشتے داروں نے الیکٹریشن کاجینا محال کردیا ٗ تھانہ زکریا ٹائون کے علاقے محمود کوٹ کے رہائشی محمد ناصر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی بیوی نادیہ بی بی ٗ بردار نسبتی محمد سلیمان اور ماموں محمد شعیب نے اس پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے، وہ آئے روز اس پر کرائے کے غنڈوں سے تشدد کرواتے ہیں اور قتل اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے ہیں، بیوی دو بچوں اورجیہز کا سامان اٹھا کر اپنے میکے میں رہائش پذیرہے، اس کے گھر سے موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی لے گئے ہیں، سسرالی رشتے داروں ٗبھائیوں اور ماموں شعیب محمد کی دھمکیوں اور تشدد کی وجہ سے محنت مزدوری نہیں کرسکتا، ناصر نے حکام بالا سے نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔