محکمہ سپیشل ایجوکیشن،ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کیجانب سے عید ملن پارٹی

29 اپریل ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت طالبات ملتان میں عید ملن پارٹی منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد ، پرنسپل یاسمین ارشاد علی،صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، خاتون سماجی رہنما مسز فریدہ ظفر شامل تھے نظامت کے فرائض سکول ٹیچر مس امبرین گل اور فہمیدہ لطیف نے سر انجام دیے جبکہ تقریب سے سکول کی اساتذہ مسز غزالہ نذیر، مسز منزہ نیلم،مسز ساجدہ پروین، مسز مسرت ذوالفقار، مسز سعدیہ طارق، مسز فہمیدہ لطیف، مسز امبرین گل، مسز طوبٰی زیدی، مسز مدیحہ حسن، مسز فرزانہ پروین، مسز نورین اختر و طالبات نے بھی خطاب کیا۔