بوہڑ گیٹ اور دہلی گیٹ کے تھانہ سربراہان کی ناقص کارکردگی پر تنزلی

29 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او بوہر گیٹ انسپکٹر رانا فاروق اور ایس ایچ او دہلی گیٹ انسپکٹر کبیر احمد کو ریورٹ کرتے ہوئے سب انسپکٹر بنادیا۔جبکہ ایس ایچ او لوہاری گیٹ سلمان منور ،ایس ایچ او حرم گیٹ حمادبودلہ،ایس ایچ او کپ امجد ، اور ایس ایچ او پاک گیٹ مزمل کو شوکاز نوٹس جاری کردئے۔ تفصیل کےمطابق سی پی او ملتان منصور الحق رانانے سٹی ڈویژن کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران ان کے ہمراہ تھے۔ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی بھی میٹنگ میں شریک تھے۔ سٹی ڈویژن کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، محرران، ریڈرز اور دیگر افسران میٹنگ میں شریک ہوئے۔ سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے سٹی ڈویژن میں کرائم کی موجودہ صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاسی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پتنگ بازی کی روک تھام کے خصوصی احکامات جاری کیے.انہوں نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے کارروائی کریں.دوربین پر مامور پولیس ٹیموں یا شہریوں کی جانب سے پتنگ بازی کی اطلاع موصول ہو تو فوری ایکشن لیں۔