شہری 7موٹر سائیکلوں 18موبائل فونز نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

29 اپریل ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے 7 موٹر سائیکلوں 18 موبائل فونز نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے،متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے چار مسلح ڈاکو نے یوسف سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں چھ مسلح ڈاکو نے محمد عمر سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں.نےذوالفقار سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے امین سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے طاہر سے ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں شہزاد سے دو مسلح ڈاکو نے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ندیم۔ شان غلام مصطفی ایاز اور عابد کے قیمتی موبائل فونزچوری کرلیے پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے بلال۔ اسامہ۔ بہرام کے موبائل فونز چوری کر لئے پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے محمد نعیم کے گھر سے اس کا قیمتی سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عارف کے گھر سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی نقدی چوری کرلی پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے سے راشد اور۔نزاکت دلی گیٹ کے علاقے سے خرم چہہیک کے علاقے سے مدثر شاہ مظفرآباد کے علاقے سے اظہر کے نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکلوں چوری کر لی جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز اور دیگر سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔