نیویارک (صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں ایک سادہ تقریب میں او آئی سی گروپ کی چیئرمین شپ اپنے موریطانیہ کے ہم منصب سیدی محمد لگیزڈیاف کو سونپ دی۔ گذشتہ روزاس موقع پر اپنے مختصر ریمارکس میں، منیر اکرم نے موریطانیہ کو مارچ 2023 میں نواکشوٹ، موریطانیہ میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے 49ویں کامیاب اجلاس پر مبارکباد دی۔انہوں نے او آئی سی کے تمام رکن ممالک اور نیویارک میں اقوام متحدہ میں او آئی سی کے مستقل مبصر مشن کا سال 2022 کے دوران او آئی سی گروپ کے چیئر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھانے میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، او آئی سی گروپ نے بیت المقدس کے دفاع میں فلسطین کے کاز کو جاری رکھا۔او آئی سی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا دن بھی منایا اور اسلامو فوبیا کو روکنے کے لیے ایکشن پلان کے آغاز پر زور دیا۔گروپ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کے منصفانہ مقصد کو فروغ دیا ۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کی اپیلوں کو...
اسلام آباد جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعہ کو بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، مساجد اور امام...
کراچیپی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ ویل کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔ذرائع...
اسلام آباد جعفر ایکسپریس اغوا اور حملے نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، رولز آف دی گیم تبدیل ، ملک میں...
اسلام آبادسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کو عوامی مسائل اور پارلیمانی بزنس سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع...
کراچی خلیجی ممالک سے پنجاب آنے والی بین الاقوامی پروازوں اور خاص طور پر مقامی ایر لائنز کی طیاروں سے لائیف...