برکینا فاسو،دہشت گردوں سے جھڑپ، 30فوجی ہلاک

29 اپریل ، 2023

اواگا ڈیگوا(آئی این پی)برکینا فاسو میں فوجی یونٹ پر حملے میں 33فوجی مارے گئے،فوج کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں اطلاع دی گئی ہے کہ گورما صوبے میں متعین فوجی یونٹ پر شناخت نہ کیے جا سکنے والے افراد نے حملہ کر دیا،اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں 40دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا لیکن اس دوران 33فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 12زخمی ہوئے۔