ڈیجیٹل مردم شماری‘چیف سیکرٹریزکا ہنگامی اجلاس آج طلب

29 اپریل ، 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ڈیجیٹل مردم شماری کی آخری تاریخ 15مئی تک بڑھانے کے بارے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کا ہنگامی اجلاس آج 29اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکاء ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کی کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پندرہ دن تک مردم شماری پروگرام بڑھانے اور سٹیک ہولڈرز کے خدشات دور کرنے کیلئے اقدامات کریگا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال صوبوں کے خدشات کے ازالے کیلئے اہم اقدامات کرینگے۔ چیف سینسز کمشنر نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول معزز اراکین پارلیمنٹ ‘ سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عام عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور انڈر کوریج سے متعلق شکایات متعلقہ صوبائی مردم شماری کمشنروں کے پاس فوری طور پر پہنچا دیں۔