کیبنیٹ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں مسودے کی منظوری پر غور

29 اپریل ، 2023

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) کیبینٹ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں جمعے کو ہوا جس میں ریفائنری پالیسی ڈرافٹ کی منظوری دی گئی،جس کے تحت ملک میں قائم ریفائنریز کی اپ گریڈیشن اور نئی ریفائنریز کی تعمیر کے مصودے پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اگلے اجلاس میں مسودے کو منظور کیا جائے گا۔ پالیسی کے منظور ہونے کے بعد 10 ارب ڈالر مالیت کی اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری سعودی عرب کی طرف سے تعمیر کی جائے گی۔ نئی ریفائنری کے نصب ہونے کے بعد پاکستان کو 25 سال میں 9 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ آرامکو خام تیل کی سپلائی کرے گا۔ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے مزید مواقع فراہم ہونگے خاص طور پر چین سے۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے چند اعتراضات موجود تھے۔