مظفر گڑھ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے، ضلع کے عوام کوڈینگی اور کورونا سے بچاؤ اور 5سال تک کے بچوں پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کیساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ موسم گرم کے آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی افزائش شروع ہوجاتی ہے، ایسے میں ڈینگی مچھروں کی افزائش بھی ممکن ہے لہٰذا اس سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہر گز برادشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا اور اس کو ملک بھر سے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں عوام میں آگہی فراہم کی جائے کہ وہ ہر مہم کے دوران اپنے 5سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم سے قبل ضروری اقدامات کیے جائیں، مائیکرو پلان پرعمل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر بچے کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں۔
کراچیمیئر کراچی و ترجمان بلاول بھٹو زرداری بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما دوسروں کو جمہوریت...
ماموں کانجن/تاندلیانوالہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان كی حلقہ این اے97میں سیاسی سرگرمیاں گزشتہ روز بھی...
لودھراں، لیہ، ماچھیوال لودھراں سے پاک فوج کے رانا طیب شمالی وزیرستان میں شہید، نماز جنازہ کلو والا میں ادا...
لودھراں 2025 میں سورج اور چاند کو کتنی بار گرہن لگے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق 2025 میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کاکہناہےکہ ملک کے پاس وقت انتہائی کم ہے‘ ہم...
چارسدہ اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہمیں12 سال حکومت سے باہر رکھا، ہمیں کمزور کرنے والے...
اسلام آباد انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی نےپاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے...
ملتان، مظفرگڑھ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پیکا ایکٹ کے...