نو نہالوں کوبیماریوںسے بچائوکیلئے حفاظتی ویکسین لگوانا ضروری ہے،سی ای او ہیلتھ

29 اپریل ، 2023

وہاڑی (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق نے کہا ہے کہ نو نہالوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور بچوں کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے حفاظتی ویکسین لگوانا نہایت ضروری ہے، والدین اس حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی کے ریسورس سینٹر میں عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے تمام ہسپتالوں، ڈسپنسریوں میں حفاظتی ٹیکوں کی سہولت موجود ہے جہاں یہ ٹیکے مفت لگائے جاتے ہیں، شہری حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر عبدالحمید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت و افادیت بارے آگہی دی اور کہا کہ پورے پاکستان کی طرح ضلع وہاڑی بھی 30اپریل 2023تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات جاری رہے گا، 2سال تک کی عمر کے تمام چھوٹے بچوں کو 12مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے لگائے جا رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈاکٹر عبدالحمید، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد یوسف، ای پی آئی انچارج ذوالفقار علی گجر ، فوکل پرسن چوہدری فضل دین، ڈاکٹرز، نرسز، سول سوسائٹی کے ارکان موجود تھے۔