ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کامال قبضے میں لے لیا

29 اپریل ، 2023

شجاع آباد (نامہ نگار)ایف بی آر نے نا ن کسٹم پیڈ سگریٹ فروخت کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں ملک فراست،فہیم،ملک زیدی،حسنین ،ارشاد قریشی ،رضوان قریشی کے گوداموں پر چھاپہ مارتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کامال قبضے میں لے لیا۔