بنگلہ منٹھار :منشیات فروش گرفتار83 بوتلیں شراب برآمد

29 اپریل ، 2023

بنگلہ منٹھار (نامہ نگار) تھانہ منٹھار پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا 83بوتلیں شراب برآمد کر لیں تفصیل کے مطابق تھانہ منٹھار پولیس نے دوران گشت مخبر ی پر کارروائی کرتے ہوئے چک 142پی ٹبہ روڑ پر منشیات فروش عمران عرف مانی مہاجر کو گرفتار کر کے اس سے 83بوتل کپی شراب برآمد کر لیں اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔