میلسی :منشیات فروش گرفتار2کلو سے زائد چرس برآمد

29 اپریل ، 2023

میلسی (نامہ نگار) پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی تفصیل کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش غلام عباس آرائیں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے قبضے سے 2200گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ، تھانہ کرم پور پولیسنے مقدمہ درج کر لیا ہے۔