کروڑ لعل عیسن میں گندگی کے ڈھیر ،سٹریٹ لائٹس بند

29 اپریل ، 2023

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) میونسپل حکام کی غفلت لاپرواہی اور بےحسی کے باعث گزشتہ ماہ سےپورے شہرخصوصاً وارڈ نمبر 5میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ،سٹریٹ لائٹس بند ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا ہے وارڈ نمبر 5حسینی چوک مدرسہ قادریہ حسنیہ سمیت شہر کی دیگر گلیوں میں سیوریج لائن بند ہونے سے گندگی اور پانی کے جوہڑ لگنے کے باعث تعفن پھیلا ہوا ہے، مچھروں کی بہتات نے زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے دوسری طرف سٹریٹ لائٹس گزشتہ کئی ماہ سے بند ہے رمضان المبارک میں بھی نمازیاندھیرے میں گندے پانی سے گزر کر مسجد جاتے تھے،لیکن میونسپل حکام کے سر پر جوں تک نہ رینگی،5نمبر گلی کی جامعہ قادریہ حسنیہ میں آئے روز سیوریج لائن بند ہونے سے گندا پانی ٹھاٹھیں مارتا ہے جس کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئےاعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔