شجاع آباد، سید عمران حیدر نقوی کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

29 اپریل ، 2023

شجاع آباد(نامہ نگار) موٹر وے پولیس کے سید عمران حیدر نقوی کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، افسران اور دوست احباب کی مبارکباد،  تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر موٹروے پولیس کے سید عمران حیدر نقوی کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ریجنل پولیس آفیسر ملتان سہیل چوہدری نے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔