قطب پور، گیس میٹر کے کرائے میں اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج

29 اپریل ، 2023

قطب پور(نامہ نگار) گیس بل میں میٹر کرائے کی مد میں 500روپے اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج، تفصیل کے مطابق اپریل کے سوئی ناردرن کےگیس بل میں500روپے کرایہ میٹر کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بل میں مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں جو کہ استعمال کی گئی گیس کی قیمت سے بھی زیادہ ہیں اور ڈیمانڈ نوٹس میں میٹر کی قیمت وصول کرلی جاتی ہے، اس کے بعد میٹر کرائے کی مد میں وصولی ناجائز ہے، شہریوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔