کوٹ ادو،سسرال عید ملنے کیلئے جانے والے کا موٹر سائیکل چوری

29 اپریل ، 2023

کوٹ ادو (نامہ نگار) سسرال عید ملنے کیلئےجانے والے کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کےعلاقہ موضع عثمان رڈ کارہائشی محمد رفیق رڈ گزشتہ روز دری29ہزاراپنے سسر محمدعثمان رڈکو عیدملنے گیا اور اپنی موٹرسائیکل125نمبری11ایم این او سسرال کے گھر کے باہر کھڑی کر دی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے، پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے متاثرہ رفیق رڈ کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔