لیہ :ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون، گندم کی 4200بوریاں برآمد

29 اپریل ، 2023

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)ضلع میں گندم کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر خالد پرویز کی ہدایت پر محکمہ فوڈ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران گندم کی 4200بوریاں برآمد کر لی گئیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،پیر جگی سے 400تھیلے قبضے میں لئے گئے ، لدھانہ روڈ سے500، گھووں والا سے800تھیلے برآمد کئے جا چکے ہیں کوٹ سلطان سے ایک ہزار، علی حق ٹریڈرز سے گندم کے 800تھیلے قبضہ میں لئے گئے ہیں چک نمبر167ٹی ڈی اے سے 500، کنجال ٹریڈرز سے 200تھیلے قبضہ میں لئے گئے ، ذخیرہ اندوزی قانوناً جرم اور غیر اخلاقی عمل ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، کاشتکار اپنی ضرورت سے زائد گندم خریداری مرکز پر فروخت کریں۔