مظفرگڑھ ، ایک ہی دکان میں چوری کی تیسری واردات، متاثرہ تاجر سراپا احتجاج

29 اپریل ، 2023

مظفرگڑھ (نمائندہ جنگ) ملتان روڑ پر آئرن سٹور میں چوری کی تیسری واردات، چور چھت پھاڑ کر قیمتی سامان لے اڑے، پولیس پہلی دو وارداتوں کے ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی، متاثرہ تاجر سراپا احتجاج، آئرن سٹور کے مالک محمد نعیم نے بتایا کہ چوروں نے ماہ اپریل کے دس دنوں میں 3مرتبہ اس کی دکان کی چھت پھاڑ کر تین لاکھ روپے مالیت سے زیادہ کا سامان چوری کرلیا، اس نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں درخواست دی تو پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر سامان کی مالیت صرف 20ہزار روپے لکھ دی، متاثرہ تاجر کے مطابق اس کے چوری شدہ 3لاکھ روپے کے سامان کی مالیت صرف 20ہزار روپے لکھ کر اس کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی، متاثرہ دکاندار نے آئی جی پنجاب ، آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ اس کا مسروقہ سامان واپس دلوایا جائے اور سرقہ شدہ سامان کی مالیت کو دانستہ طور پر کم لکھنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔