گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے کریک ڈاؤن جاری

29 اپریل ، 2023

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی ہدایت پرگراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں،  اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹس میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم اپریل سے 27اپریل کے دوران 21948دکانوں، ریڑھیوں اور تجارتی مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کا معائنہ کیا، اس دوران خلاف ورزی پانے پر مجموعی طور پر 2410800/-روپے جرمانہ عائد کیا ،17افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئیں، 38دکانیں سربمہر کی گئیں اور 274افراد کو گرفتار کیا گیا۔