کسانوں کو چاہئے اپنی گندم سنٹر پر لے آئیں،رانا محمد سلیم

29 اپریل ، 2023

محمدپوردیوان(نامہ نگار)سیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب رانا محمد سلیم کا گندم خرید مراکز کوٹ مٹھن اور مٹ واہ کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے گندم کی خریداری اور ان لوڈنگ کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کا چاہئے کہ وہ اپنی گندم سنٹر پر لے آئیں۔انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ ٹارگٹ کو ہر صورت میں مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کاروئیاں جاری رکھی جائیں۔گندم ضلع سے ہاہر نہ جانے پائے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں گندم خریداری کے لئے 9سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ ضلع راجن پور کا گندم خریداری ٹارگٹ 2لاکھ میٹرک ٹن ہے۔اس موقع پر ضلعی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو محمد اکبر ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر موجود تھے۔