انگلش بورڈ کا دی ہینڈریڈ کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے پر غور

29 اپریل ، 2023

لندن (جنگ نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ فارمیٹ کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بڑھتے رحجان نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ صرف انگلینڈ میں کھیلا جاتا ہے اور اس سے ای سی بی کے تحفظات بڑھ گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دی ہنڈرڈ کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کے لیے ابھی ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔ البتہ220 ملین پاؤنڈ سالانہ کے معاہدے کی وجہ سے ابھی دی ہنڈرڈ جاری رہ سکتا ہے۔