ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 ارب 34 کروڑ روپے جاری

29 اپریل ، 2023

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے مجموعی طور پراب تک3 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے جن میں سے2 ارب 47 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں ۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے5ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔