لندن میراتھن ختم کرنے کے بعد ایتھلیٹ کا انتقال

29 اپریل ، 2023

لندن (جنگ نیوز) لندن میراتھن میں حصہ لینے والا ایتھلیٹ دوڑ ختم کرنے کے بعد انتقال کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو 26.2 میل طویل لندن میراتھن میں حصہ لینے والے ناٹنگھم کے 45 سالہ ایتھیلٹ اسٹیو شینکس دوڑ ختم کر کے گھر جارہے تھے کے دوران سفر حرکت قلب بند ہونےکے باعث ان کی موت ہوگئی۔