روس سے سستا تیل خریدنے کے فیصلے کر سراہتے ہیں،شیخ طاہر

29 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان کے صدر شیخ طاہر امجد نے روس سے سستا تیل خریدنے کے پاکستانی حکام کے فیصلے کر سراہتے ہوئے مینوفیکچرنگ اور تجارت کے لیے سستی بجلی اورکم سے کم شرح سود کا بھی مطالبہ کر دیا دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ طاہر امجد نے کہا کہ معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے حکومت کو جراء ت مندانہ اور بولڈ فیصلے کرنا ہوں گے ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام میں ہی ہماری معاشی بقاء ہے آج ہوشرباء مہنگائی،شرح سود میں اضافہ مہنگے توانائی زرائع،ٹیکسز کی بھرمار،مہنگے پٹرول نے کاروبار کو مشکل تر کر دیا ہے شیخ طاہر امجد،ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،ملک طاہر ڈوگر؛حاجی اصغر اکبر،ملک اختر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اعتماد کے ووٹ کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی اعتماد دے اور اس کی بہتری کے لیے بھی فوری اقدامات کرے سرمایہ داروں کو تحفظ اور کاروبار چلانے کے لیے مثبت اقدامات کرے جو معیشت پر اثر انداز ہوں انہوں نے کہا کہ جب تک معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں کئے جائیں گے ملک معاشی طور پر مستحکم نہ ہو گا جو کسی کے مفاد میں نہیں رؤس سے سستا تیل خریدنے کے ساتھ ساتھ سستی بجلی کا بھی انتظام کیا جائے اور سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی جائے تاجروں کو سہولیات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔