گندم کی غیر قانونی نقل و حمل، 2000 تھیلے سرکاری مراکز منتقل

29 اپریل ، 2023

چیچہ وطنی (اے پی پی)ساہیوال ڈویژن میں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کاروائیوں کے دوران محکمہ خوراک نے 2000 آٹے کے تھیلے قبضہ میں لے کر سرکاری مراکز منتقل کردیئے۔ چک نمبر 30/14 ایل سے گندم کے300 بیگز اور 150/9 ایل ضلع ساہیوال سے 200 بیگز اور مالہو شیخاں حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ سے 1500 بیگز قبضے میں لے کر گندم خریداری سنٹر حویلی لکھا منتقل کئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عمران منیر نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن بھر میں اب تک 897.4 میٹرک ٹن گندم قبضہ میں لی گئی ہے جس میں سے 704.95 میٹرک ٹن ضلع ساہیوال، 135.87میٹرک ٹن ضلع اوکاڑہ اور 28.95 میڑک ٹن ضلع پاکپتن سے قبضہ میں لی گئی۔