سرکاری گوداموں میں گندم کا ذخیرہ مکمل

29 اپریل ، 2023

گوجرخان (اے پی پی)گوجر خان میں پنجاب حکومت کیطرف سے سرکاری گوداموں میں گندم کے ذخائر کی مقدار کو مکمل کر لیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے اے پی پی سے گفتگو میں کہا کہ تحصیل گوجر خان میں گندم کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ہم نےسیکرٹری پنجاب کے احکامات کے مطابق گندم کی خریداری مکمل کر لی ہے گوجر خان میں مقامی کاشت کار گندم کی کٹائی کو بروقت مکمل کرنے کے لئے جدید مشینری کا بھی سہارا لے رہے ہیں ۔مقامی زمین داروں نے ڈیزل کی قیمتوں کونہ بڑھانے پر وزیر اعظم و وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزید 15 دن ڈیزل کی قیمتوں کو نہ بڑھایا جائے۔