ملتان (سٹاف رپورٹر) کرکٹ آرگنائزر محمد جمیل کامران نے چیرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے استدعا کی ہے کہ ملتان میں ڈسڑکٹ اور ریجنل لیول پر منعقد ہونے والے انتخابات کا عمل صاف اور شفاف ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان انتخابات میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے نام نہاد آرگنائزر بن کر دھوکہ دہی سے مختلف کلبوں کے صدورکو تبدیل کرکے اپنی پسند کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ میرا ان کو چیلنجہے کہ آئیں اور مثبت طریقے سے حقیقی لسٹوں کے ساتھ میدان میں ہمارا مقابلہ کریں۔ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہ لسٹیں بنائیں ۔ اگر ہمیں شکست ہوئی تو ہم فراغ دلی سے آپ کو ہار پہنائیں گے۔ بطور آرگنائز 43سال سے ملتان میں کرکٹ کے میدان میں بےلوث اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 2014کے جس آئین کو آپ کے آنے سے بحالی ملی ہے اسی آئین کے تحت دو ہزار اٹھارہ میں ہونے والی سکرونٹی میں جو کلب ووٹنگ کے حقوق رکھتے تھے وہ لسٹ ہی اصل لسٹ ہے جس میں اگر کوئی کلب کا صدر وفات پاگیا ہے یہ کسی مصروفیت کے باعث اپنے عہدے سے ہٹ گیا ہے تو نئے آئین جو منسوخ ہوگیا ہے اس میں ہونے والی سکرونٹی کی لسٹ میں ان کلبوں کے صدور کا نام پہلی والی لسٹ سے ملاکر اصل اور حق دار کلبوں کے صدور کی لسٹ جاری کرکے نئے الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔کسی کلب کے بارے میں معلومات کرنی ہو تو اس ٹیم کے ممبران اور کھلاڑیوں سے ان کے صدر کے متلعق معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔جس امیدوار کو ہم نے نامزد کیا ہے وہ نہ صرف خود کرکٹر ہے بلکہ اپنی جیب سے کرکٹ کے فروغ کے لیے خرچ کرتا ہے۔کچھ لوگ میاں منیر کے نام سے خوف زدہ ہیں حالانکہ وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، ان کےدور میں ملتان ریجن کی ٹیم نے فائنل کھیلا تھا،کئی کھلاڑیوں نے پاکستان کی قومی ٹیم میں نمائندگی کی ۔
لاہورلاہور میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کی انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جسے دوسرے ممالک کے لوگ دیکھنے...
کراچی کراچی میں کئی ہفتوں سے مقیم اور میڈیا کے زیربحث امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو جناح اسپتال...
کراچی ملک بھر کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے...
ملتان 12 کلوگرام چرس اور 3 کلوگرام ہیروئن برآمد، تین منشیات فروش گرفتار، پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزمان...
نئی دہلی بھارت میں نئے بجٹ کے دوران تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف، 12 لاکھ انڈین روپے کی سالانہ آمدن عملی طور...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال حکومت کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کم...
لاہور 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن ہوا، صدر ہائی کورٹ بار اسد...
ملتان آئی سی سی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون پاکستان،...