کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں مظہر عباس، ارشاد بھٹی، محمل سرفراز اور حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ شنگھائی کانفرنس میں شرکت نہ کرکے پاکستان خود کو دنیا میں مزید تنہا کرے گا، وزیر خارجہ بلاول کے بھارت میں ایس سی او اجلاس میں شرکت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو بھارت میں کشمیر پر بات کریں گے تو اس کا بہت اثر ہوگا، اگلے پچاس سال تک کشمیر کیلئے زبانی کلامی بات ہی ہوگی۔ پروگرام کی میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت سے متعلق پی ٹی آئی کی تنقید درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ایس سی او اجلاس میں شریک ہونے پر تنقید درست نہیں ہے، عمران خان نے انڈین کرکٹرز کو پاکستان بلایا تو کیا اس وقت کشمیر کا سودا ہوگیا تھا، کیا کرتارپور راہداری کھول کر پاکستان نے کشمیریوں کا سودا کرلیا تھا، بلاول بھٹو بھارت جاکر ایس سی او اجلاس میں کشمیر کا ذکر نہیں کرتے تو اعتراض درست ہوگا، شنگھائی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت نہ کرکے پاکستان خود کو دنیا میں مزید تنہا کرے گا، بلاول بھٹو کے بھارت جانے سے وہاں انتہا پسندوں کو تکلیف ہورہی ہے، وزیرخارجہ ایس سی او اجلاس میں شریک ہو کر پاکستان کا کیس پیش کریں۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول کے بھارت میں ایس سی او اجلاس میں شرکت سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ بننے کے بعد سے بہت دورے کئے ہیں یہ بھی اسی طرح کا ایک دورہ ہوگا، تحریک انصاف کی وزیر خارجہ بلاول کے ایس سی او اجلاس میں شرکت پر تنقید درست نہیں ہے، شنگھائی کانفرنس میں شرکت پاکستان کیلئے دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ہوگا۔ محمل سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بلاول بھٹو کی ایس سی او اجلاس میں شرکت پر تنقید غلط ہے، بلاول بھٹو کا دورہ بھارت باہمی وزٹ نہیں بلکہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے ہے، پی ٹی آئی کی تنقید کی وجہ سے پاکستان چین اور باقی ملکوں سے تعلقات خراب نہیں کرسکتا، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر پر آواز اٹھائی ہے اب بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، بلاول بھٹو بھارت میں کشمیر پر بات کریں گے تو اس کا بہت اثر ہوگا۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...