عثمان بزدارکو ہراساں کرنے کا کیس ہائیکورٹ نے حکام کو کارروائی سے روکتے ہوئے درخواست نمٹادی

29 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) عثمان بزدارکو ہراساں کرنے کا کیس ‘ہائیکورٹ  نے حکام کو کارروائی سے روکتے ہوئے درخواست  نمٹا دی‘ ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی درخواست حکام کو کاروائی سے روکتے ہوئے نمٹا دی، عثمان بزدار نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب پیٹشنر کو ہراساں کر رہی ہے اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے بشیر احمد چوہان کی مدعیت میں دی جانے والی درخواست پر انکوائری میں کال اپ نوٹس جاری کیے ہیں، ان کو معطل کیا جائے اور پٹیشن کا فیصلہ آنے تک حکام کو کاروائی اور گرفتاری سے روکا جائے۔