صوبہ بھر میں قائم جم خانہ اور آفیسرزکلب کے زیراستعمال سرکاری اراضی کی تفصیلات فوری طورپرطلب

29 اپریل ، 2023

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبہ بھر میں قائم جم خانہ اورآفیسرزکلب کے زیراستعمال سرکاری اراضی کی تفصیلات فوری طورپرطلب‘ بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرزکوجاری کردہ مراسلے میں کہاگیاہے کہ صوبہ بھر میں تمام جم خانہ جات اورآفیسرزکلب کے زیراستعمال لیزپردی گئی سرکاری اراضی کی مکمل تفصیلات جس میں اراضی کی تفصیلات،لیزکی مدت اورکس ریٹ پرلیزدی گئی شامل ہیں فوری طورپربھجوائی جائیں۔